کاروار:5/جنوری (ایس او نیوز)آدھار کارڈ کے بغیر وظیفہ یابی کی پنشن لینے کی پریشانی میں مبتلا بیمار زدہ معمر عورت کی اپیل پر ضلعی انتظامیہ فوری توجہ دے کر 24گھنٹے کے اندر انہیں آدھار کارڈ سونپ کر ستائش کے لائق کام کیا ہے۔
اتر کنڑا ضلع ہوناورکے ایل آر نگر کی مکین شاعرہ اور محکمہ پوسٹ سے ریٹائرڈ ملازمہ کنیکا ایشور ہیگڈے گذشتہ 6سالوں سے فالج زدہ ہوکر بستر پر ہیں، آنکھیں پوری طرح نہیں دیکھ سکنےکی وجہ سے وہ چل بھی نہیں سکتیں۔ محکمہ پوسٹ سے وہ ابھی تک پنشن لے رہی تھیں لیکن حال ہی میں پنشن داروں کو بھی آدھار کارڈ نمبرجوڑنا لازمی قرار دیا گیا ہے۔ معمر خاتون کے پاس آدھار کارڈ نہیں ہونے کی وجہ سے مشکلات میں پھنس گئی تھیں اور پنشن لینا دشوار ہوگیاتھا۔
بنگلورو میں ملازمت کرنےو الا ان کا بیٹا روی ہیگڈے نے ماں مسئلہ کے سلسلے میں اترکنڑا ضلع نگراں کار سکریٹری منیش مدگل کو ایس ایم ایس کے ذریعے اطلاع دیتے ہوئے ماں فالج زدہ ہونے اور چلنے پھرنے کی سکت نہ ہونے کی جانکاری دی ۔ نگراں کار سکریٹری منیش مدگل نے ایس ایم ایس کو ضلع انتظامیہ کی طرف فارورڈ کرتے ہوئے معمر خاتون کا تعاون کرنے کی ہدایات دیں۔ ضلعی انتظامیہ نے اٹل جی عوام دوست مرکز کو جانکاری دی۔ تو مرکز کا عملہ متعلقہ معمر خاتون کے گھرپہنچ کر 24گھنٹے کے اندر انہیں آدھار کارڈ کا رجسٹریشن کرنے کے کارڈ کا نمبر سونپ دیا۔ متحرکانہ طورپر اپنی ماں کو آدھار کارڈ سونپے جانے پر بیٹے روی ہیگڈے نے نگراں کارسکریٹری اور ضلعی انتظامیہ کا شکریہ اداکیا۔ اور کہاکہ ماں میں چلنے کی سکت نہیں ہونے کی وجہ سےہمارے لئے بڑا مسئلہ ہوگیاتھا۔ اس موقع پر اپر ڈی سی ، ایچ پرسنا نے کہاکہ ضلع میں 21موبائیل آدھار کٹ ہیں، فوری ضرورت ہونے پر ہمارا عملہ گھر پہنچ کر آدھارکارڈ رجسٹریشن کرتے ہیں۔